اسلام آباد میں امن مذاکرات کے انعقاد سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ، فاروق حیدر

  اسلام آباد میں امن مذاکرات کے انعقاد  سے پاکستان کا وقار بلند ہوا ،  فاروق حیدر

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امن مذاکرات کے انعقاد سے عالمی سطح پر پاکستان کی عزت و وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

 ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سخت مخالف ممالک ایران اور امر یکا کو 1979 کے بعد پہلی بار اعلیٰ سطح پر براہ راست مذاکرات کی میز پر لانا ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ تمام سیاسی قوتوں نے قومی ذمہ داری کا ثبوت دیا جس پر پوری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں