کینیڈا کی ٹرینٹ یونیورسٹی اورجامعہ عبدالولی خان مردان میں تعاون کا معاہدہ
مردان( نمائندہ دنیا) کینیڈا کی ٹرینٹ یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے درمیان ایم او یو پر دستخط کر دئیے گئے۔
اس معاہدے کا مقصد دونوں جامعات کے درمیان تعلیم، تحقیق اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے ۔اس معاہدے کے تحت \"ٹو پلس ٹو\" پروگرام کا بھی اعلان کیا گیا جس کے تحت طلبہ پہلے چار سمسٹر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں جبکہ آخری چار سمسٹر ٹرینٹ یونیورسٹی کینیڈا میں مکمل کریں گے۔