راولپنڈی:پولیو مہم کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
راولپنڈی (نیوز رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے ضلع بھر میں بھاری نفری تعینات کردی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق مہم کے دوران 1000 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔ضلع بھر میں 688 پولیو ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ 352 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 231 فکسڈ سینٹرز پر بھی پولیس نفری تعینات کی گئی ہے ۔