الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت چارسدہ میں بنو قابل آئی ٹی سینٹر کا افتتاح

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت چارسدہ  میں بنو قابل آئی ٹی سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد (این این آئی)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بہلولہ، چارسدہ میں بنو قابل آئی ٹی سینٹرکا افتتاح کر دیا گیا۔

اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن، صدر الخدمت خیبر پختونخوا وسطی و جنوبی خالد وقاص سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ بنو قابل ایک یوتھ فوکسڈ پروگرام ہے جس کے تحت ملک بھر میں مفت آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔ ،پاکستان بھر میں 163آئی ٹی سینٹرز فعال ہیں، جہاں 28مختلف جدید آئی ٹی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں