پاکستان کا ڈیجیٹل سفر اہم مرحلہ میں داخل ،سی ای او جازورلڈ

 پاکستان کا ڈیجیٹل سفر اہم مرحلہ میں داخل ،سی ای او جازورلڈ

ملک میں 20کروڑ موبائل، 16کروڑ سے زائد انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں ڈیجیٹل بنیاد کو عام لوگوں کیلئے مواقع میں بدلنا اصل چیلنج ، کانفرنس سے خطاب

 اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) ہارورڈ یونیورسٹی میں اتوار کے روز’’ پاکستان - صلاحیت سے کارکردگی تک‘‘ کے عنوان سے پاکستان کانفرنس 2026 کا انعقاد ہوا جس میں جاز ورلڈ کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل سفر ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ، جہاں اب صرف رسائی بڑھانے کے بجائے حقیقی معاشی اثر پیدا کرنے پر توجہ دینا ضروری ہے ۔  اس سیشن کی میزبانی زیاد بشیر نے کی جو گل احمد ٹیکسٹائلز میں ڈائریکٹر اور پاکستان بزنس کونسل کے نائب صدر ہیں۔عامر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل نظام اب ابتدائی مرحلے سے آگے نکل چکا ہے۔

اصل چیلنج یہ ہے کہ اس ڈیجیٹل بنیاد کو عام لوگوں کے لیے مواقع اور معاشی ترقی میں کیسے بدلا جائے ۔ انہوں نے کہاملک میں 20 کروڑ سے زائد موبائل صارفین اور 16 کروڑ سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں جبکہ ڈیٹا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ اختتام پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی اگلی ترقی کا انحصار بڑے پیمانے پر مؤثر عملدرآمد پر ہوگا جس کے لیے پالیسی، سرمایہ کاری اور جدت میں ہم آہنگی ضروری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں