تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال کلر سیداں میں شجرکاری مہم کا انعقاد

 تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال کلر سیداں میں شجرکاری مہم کا انعقاد

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے درخت لگانا نا گزیر ،راجہ صغیر رکن پنجاب اسمبلی

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر) تحصیل کلر سیداں میں شجرکاری مہم تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ماحولیاتی تحفظ کے ادارے انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی راولپنڈی نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کلر سیداں میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابدہ پروین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شجرکاری مہم کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مددگار ہے بلکہ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے ۔ شجرکاری مہم کے دوران ہسپتال کے مختلف حصوں میں مجموعی طور پر 200پودے لگائے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں