آر ڈی اے کا ہا ئیکورٹ روڈ پر آ پریشن،درجنوں تجاوزات مسمار

آر ڈی اے کا ہا ئیکورٹ روڈ پر آ پریشن،درجنوں تجاوزات مسمار

گلریز تا کار چوک غیر قانونی کمرشل املاک سیل ،کارروا ئیاں جا ری رکھنے کا فیصلہ

 راولپنڈی(نیوزرپورٹر) آر ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے ہائی کورٹ روڈ پر گلریز گیٹ سے کار چوک اور کار چوک سے پکی گلی تک بھرپور انسداد تجاوزات آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران درجنوں تجاوزات کو مسماراور متعدد غیر قانونی کمرشل املاک کو سیل کیا گیا۔ آر ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی بھی صورت سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کیخلاف کا رروا ئیاں جا ری رکھی جا ئیں گی ۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کی اطلاع آر ڈی اے کی ہیلپ لائن پر دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں