آ ئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس پولیس نظام میں بہتری پر غور و خوض
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں افسران کو تفویض کیے گئے مختلف ٹاسکس پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پولیس نظام میں بہتری کیلئے اہم امور پر غور و خوض کیا گیا ۔ اجلاس میں پولیس افسران کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں پر بھی مشاورت کی گئی ۔ آئی جی نے کہا شہریوں کو بہتر اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔