ٹیلی میڈیسن منصوبہ 8مختلف مراکز میں کامیابی کیساتھ نافذ

ٹیلی میڈیسن منصوبہ 8مختلف مراکز میں کامیابی کیساتھ نافذ

نیا نظام بڑے سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کرنے میں کردار ادا کریگا ، وزیر صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی صدارت میں ملک میں ٹیلی میڈیسن کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار اور اس کی کارکردگی جائزہ کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں ’’صحت کہانی‘‘ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور وفاقی وزیر کو ٹیلی میڈیسن منصوبے کے ابتدائی تین ماہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کو اسلام آباد کے بنیادی مراکزِ صحت اور کراچی کی ڈسپنسریوں سمیت مجموعی طور پر آٹھ مختلف مراکز میں کامیابی کے ساتھ نافذ کر دیا گیا ہے ،  مصطفی کمال نے کہا کہ یہ نظام بڑے سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کے بے پناہ بوجھ کو کم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال سے خیبر پختونخوا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے گزشتہ روز ملاقات کی ۔ مصطفی کمال نے وفد کو یقین دلایا کہ ینگ ڈاکٹرز کے تمام جائز  مسائل کوحل کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں