اسلام آباد ،8اشتہاریوں سمیت 12 جرائم پیشہ افراد گرفتار
آبپارہ، سنگجانی، کھنہ اور تھانہ بنی گالہ میں کارروائیاں ،منشیات ،اسلحہ برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث آٹھ اشتہاریوں سمیت 12جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں آبپارہ، سنگجانی، کھنہ اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30 بوتل شراب اورمختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔