اسلام آباد ،سرچ آپریشن ،30مشکوک افراد تھانے بند

 اسلام آباد ،سرچ آپریشن ،30مشکوک افراد تھانے بند

546افراد، 29ہوٹلوں ، 326موٹر سائیکلوں اور 123گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آ پر یشنز کی سربراہی میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ 546افراد، 29ہوٹلوں ، 326موٹر سائیکلوں اور 123 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے30مشکوک افراد ،ایک گاڑی اور 33موٹرسائیکلوں کوتھانہ منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی آ پر یشنز نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے ، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں