نوشہرہ ،ناکے پر گاڑی پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
نوشہرہ (نمائندہ دنیا )نوشہرہ نظام پور دروازگئی پولیس ناکے پر مبینہ پولیس فائرنگ، گاڑی پر فائرنگ سے ایک نوجوان موقع پر جا ں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔۔۔
عوام مشتعل کوہاٹ خیرآباد سی پیک روڈ ہر قسم ٹریفک کے لیے بلاک۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ کے حکم پر مقدمہ درج ،پولیس چوکی صابرآباد کے انچارج سمیت تین پولیس اہلکار گرفتار،جرگہ نے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی۔کامیاب مذاکرات کے بعدچھ گھنٹوں بعد سی پیک روڈ کھول دی گئی۔ جاں بحق نوجوان عبیدا للہ کی تدفین کردی گئی ۔ادھر نوشہرہ کلاں آباخیل میں مسلح ملزم نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے 30سالہ نوجوان کو موت کے گھات اتار دیا۔پیرپائی میں بے روزگاری سے تنگ34سالہ نوجوان نے دل برداشت ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ۔