چوآسیدن شاہ ،مائن کی چھت گرنے سے مزدور جاں بحق
چوآسید ن شاہ (نمائندہ دنیا) سنگھا برادرز کول کمپنی کی مائن نمبر6رقبہ دوالمیال میں دوران کار مائن کی چھت گرنے سے۔۔۔
مائن مزدورنواب ولد اظہر گل ساکن تحصیل پورن شانگلہ جاں بحق ہوگیا ۔جسکی میت کو تمام ضروری کارروائی کے بعد نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔لیز مالکان کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مائنز کے اندر لکڑی کا کم استعمال اور مائن میں مائن سیفٹی کے حوالے سے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ بڑھتے ہوئے مائنز حادثات پر مزدور تنظمیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔