24 تا 30اپریل حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ منایا جائیگا ،ڈی ایچ او
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان میں 24 تا 30 اپریل حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ منایا جا رہا ہے۔۔۔
، جس کا مقصد نسل در نسل انسانی جانوں کو مہلک امراض سے محفوظ بنانے میں ویکسین کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے ۔ ویکسینز نے کروڑوں زندگیوں کو بدل کر رکھ دیا ہے اور ان کی بدولت ہی ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ممکن ہوئی ہے ۔ سال 2026 کے لیے اس ہفتے کا موضوع \"ہر نسل کے لیے ، ویکسین کارگر ہے \" رکھا گیا ہے ۔