ایچ ای سی ،2016سے اب تک ہنگری کیلئے 1427وظائف دیئے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے 2016سے اب تک اسٹیپینڈیم ہنگریکم پروگرام کے ۔۔۔
تحت 1,427وظائف دیئے ہیں جن کے ذریعے طلباء نے بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیمی اور تحقیقی مواقع سے فائدہ اٹھایا۔ تعلیمی سال 2026 کیلئے وظائف کے اجراء کا عمل جون تک مکمل ہونے کی امید ہے ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 26,000 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔