منشیات سماجی ناسور ،خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا ،ڈپٹی کمشنر
نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ، وقار چیمہ
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پنجاب کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے عزم کے تحت راولپنڈی میں انسداد منشیات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے صدارت کی۔ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس کرنل حزیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد پنجاب وہ پہلا صوبہ ہے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سال 2024 میں پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منشیات ایک سماجی ناسور ہے جس کے خاتمے کے لیے تمام اداروں، بالخصوص تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہم ہے ۔ کھیلوں، ہم نصابی سرگرمیوں اور مثبت مصروفیات کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔