بھوربن میں جنگلات کی 3ارب روپے کی اراضی واگزار

بھوربن میں جنگلات کی 3ارب روپے کی اراضی واگزار

واگزار کرائی گئی زمین کی نگرانی و تحفظ کیلئے فارسٹ رینجرز تعینات

 مری(نمائندہ دنیا) بھوربن میں محکمہ جنگلات نے 3ارب روپے کی اراضی واگزار کروا کر محکمے کا بورڈ بھی نصب کر دیا ، یہ زمین گزشتہ 40 سال سے غیر قانونی طور پر قبضے میں تھی اور کمرشل سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی تھی، کارروائی کے بعد زمین کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ۔ ڈی جی فارسٹ اظفر ضیا اور پارلیمانی سیکرٹری برائے جنگلات پنجاب ملک قاسم ندیم نے موقع کا دورہ کیا اور محکمہ جنگلات مری کے ڈویژنل فارسٹ آفیسر عامر امتیاز اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا، اس موقع پر افسران کو تعریفی اسناد بھی دی گئیں ۔ حکام کے مطابق واگزار اراضی کی نگرانی و تحفظ کے لیے فوری طور پر فارسٹ رینجرز تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے دوبارہ قبضے کو روکا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں