راولپنڈی میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف ایکشن ،12گرفتار

راولپنڈی میں جرائم پیشہ افرادکیخلاف ایکشن ،12گرفتار

کار،3موٹر سائیکل، 3کلو چرس،30لٹر شراب ، 30ہزار روپے برآمد

راولپنڈی (خبر نگار) راولپنڈی میں جرائم پیشہ افرادکیخلا ف کریک ڈاؤن کرکے 12ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ، گرفتار افراد سے ایک کار،3موٹر سائیکل، 3کلو چرس،30لٹر شراب اور 30ہزار روپے برآمدکر لیے گئے ۔تھانہ کینٹ پولیس نے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک مسروقہ کار اور 3 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1 کلو 683 گرام چرس برآمد کی جبکہ آر اے بازار پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لے کر30لٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا ۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے برآمد کر لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں