بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنا ئی جا ئے ،وزیر اعظم آزادکشمیر
میرپور (این این آئی)وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ڈویژنل ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔
،اجلاس میں رٹھوعہ ہریام برج، بے نظیر بھٹو شہید بھٹو میڈیکل کالج،ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال، کشمیر کارڈیالوجی ہسپتال، شاہرات، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، برقیات، منگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی ،تعلیم اور دیگر محکموں کے افسران نے جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی اور فنڈز سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایات دیں کہ تمام منصوبہ جات کومقررہ مدت میں مکمل کیا جا ئے ، عوام کو گرمیوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔