رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف کا آرڈی اے کا دورہ، فیض آباد سلپ روڈ کی تعمیر بارے بریفنگ

رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف  کا آرڈی اے کا دورہ، فیض آباد  سلپ روڈ کی تعمیر بارے بریفنگ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) رکن پنجاب اسمبلی اور وزیراعلیٰ پنجاب کے انسپکشن ٹیم کے چیئرمین راجہ حنیف نے آر ڈی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔۔۔۔

 دورے کا مقصد فیض آباد انٹرچینج پر سلپ روڈ کی تعمیر اور بحالی کے ساتھ معلوماتی بورڈز کی تنصیب کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ چیف انجینئر انور باراں نے ایم پی اے کو بتایا کہ یہ منصوبہ 6مارچ 2026کو 15.49ملین روپے کی لاگت سے شروع ہوا تھا اور آر ڈی اے اسے اگلے دو ہفتوں میں مکمل کرکے عوام کے حوالے کر دے گا۔ ایم پی اے نے آر ڈی اے کی تیز رفتار اور بہتر کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں