پی آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

پی آئی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

پاکستان اور آذربائیجان مذہبی، ثقافتی، تاریخی رشتوں میں بندھے ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پارلیمانی سروسز (پی آئی پی ایس) کے بورڈ آف گورنرز کے صدر کی حیثیت سے ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد، سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ بذریعہ زوم، سینیٹ و قومی اسمبلی کے اراکین، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلیوں کے سپیکرز، سینیٹ و قومی اسمبلی سیکرٹریٹس کی سینئر قیادت اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی پی ایس نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمانی تربیتی اداروں کی دوسری عالمی کانفرنس کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز اور ادارے کی ساکھ کا واضح اعتراف ہے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آذربائیجان کے یومِ آزادی کے حوالے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نوعیت کے نہیں بلکہ دونوں ممالک مذہبی، ثقافتی، تاریخی اور عوامی رشتوں میں بندھے ہوئے برادر ممالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آذربائیجان کے صدر اور پارلیمانی قیادت سے متعدد ملاقاتوں کا موقع ملا، جن میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور عالمی فورمز پر مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں