راولپنڈی،3منشیات سپلائرز گرفتار 12 کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی،3منشیات سپلائرز گرفتار 12 کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 10 کلو گرام چرس برآمد کی۔۔۔

 زیر حراست ملزم نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے ۔ ادھر نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 600 گرام جبکہ گنجمنڈی پولیس نے ایک شخص سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کر لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں