ایس ایس پی انویسٹی گیشنز کی ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ ،چیکنگ سخت کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشنز عثمان طارق بٹ نے مختلف ڈیو ٹی پو ائنٹس کا دورہ کیا ،پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔۔
، انہوں نے چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ناکہ بندی کو مزید موثر اور بامقصد بنایا جائے ،تمام افسران ہمہ وقت الرٹ رہیں، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں ۔