راولپنڈ ی بورڈ ،کنٹرولر امتحانات کے مختلف سینٹرز کے دورے ،انتظامات کا جائزہ

راولپنڈ ی بورڈ ،کنٹرولر امتحانات کے مختلف  سینٹرز کے دورے ،انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) امتحانِ انٹرمیڈ یٹ پہلا سالانہ کے دوران پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے۔۔

 شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وومن بلکسر، گورنمنٹ  کالج فاربوائز چوآہ سیدن شاہ، گور نمنٹ  کالج فاروویمن چوآہ سیدن شاہ(سینٹراے ،بی) سمیت متعدد مراکز میں امتحانی ماحول، سکیورٹی انتظامات، عملے کی کارکردگی اور اُمیدواروں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں