بنگلہ دیش کی جامعات کے وائس چانسلرز کے وفد کا نمل کا دورہ
تعلیمی تعاون، تحقیقی روابط اور ادارہ جاتی اشتراک کیلئے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بنگلہ دیش کی راجشاہی یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی آف ما ڈرن لے نگو ے جز (نمل) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط ہو گئے جس کا مقصد دونوں جامعات کے درمیان تعلیمی تعاون، تحقیقی روابط اور ادارہ جاتی اشتراک کو فروغ دینا ہے ۔ بنگلہ دیش کے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مامون احمد کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی معروف جامعات کے وائس چانسلرز پر مشتمل 12 رکنی اعلیٰ تعلیمی وفد نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کا دورہ کیا۔ وفد کے ہمراہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔ وفد کا استقبال ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی اور جامعہ کے سینئر حکام نے کیا۔ دورے کے دوران مہمانوں کو جامعہ کے مختلف تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا گیا۔وفد نے نمل میں جاری جاب فیئر کا دورہ کیا اور بعد ازاں نمل ٹی وی اسٹوڈیو بھی دیکھا۔ ادھر بنگلہ دیش یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مامون احمد کی قیادت میں جامعاتی شعبے سے تعلق رکھنے والے 13 رکنی وفد نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری تعلیمی روابط پروگرام کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور کمیشن کے دیگر سینئر حکام نے معزز مہمانوں کااستقبال کیا۔تفصیلی اجلاس کے دوران وفد کو ایچ ای سی پاکستان کے مینڈیٹ، نمایاں کامیابیوں اور سٹرٹیجک باقدامات پر بریفنگ دی گئی۔