مطالبات پورے نہ ہوئے تو بجٹ سے قبل دھرنا دینگے ،اگیگا

مطالبات پورے نہ ہوئے تو بجٹ سے قبل دھرنا دینگے ،اگیگا

حکومت 10مارچ 2025ء کو ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد کرے ، پریس کانفرنس

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پاکستان کے چیف کوآرڈینیٹر رحمان باجوہ نے مطالبہ کیا کہ 10 مارچ 2025ء کو آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) پاکستان اور حکومت پاکستان کے درمیان سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل اور مختلف مراعات کی فراہمی کے حوالے سے طے پانے والے معاہدے کی باقی ماندہ شقوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور انہیں آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27ء کا حصہ بنایا جائے ،تمام ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے اور پے سکیل 2026 متعارف کرایا جائے ،پنشن کا موجودہ نظام بحال رکھا جائے ، 30 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس (DRA-2026) محروم ملازمین کو دے کر انکی محرومی کا مداوہ کیا جائے ،گریڈ 1 تا 22 کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 کا اضافہ کیا جائے ، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جائے ، بجٹ سازی کے عمل میں ملازمین کے نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے اور جائز مطالبات کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے ، ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اگیگا پاکستان میں شامل ملک بھر کی تمام تنظیمیں وفاقی بجٹ سے ایک روز قبل پاکستان سیکرٹریٹ اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج اور دھرنا دینگے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مختلف محکمہ جات کے قائدین اور ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں