اسلام آباد ،13اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ،13اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد گرفتار

شالیمار ،کھنہ ،گولڑہ ،سہالہ ،بنی گالہ میں کارروائیاں ،شراب ،اسلحہ برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 13مجرمان اشتہاریوں سمیت 24 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لئے ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے ۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس شالیمار، گولڑہ، کھنہ، سہالہ، پھلگراں اور تھانہ بنی گالہ پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 11ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 610گرام چرس،580 گرام ہیروئن، 445 گرام آئس،02 بوتلیں شراب اور مختلف بور کے 05 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں