سپر ٹیکس ختم ،سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے ،کاشف چودھری
عید کے بعد لاک ڈاؤن ختم،کاروباری سرگرمیاں مکمل بحال کی جائیں ،پریس کانفرنس
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری نے آئندہ بجٹ میں ریٹیلرز، رئیل سٹیٹ،زراعت اور صنعتوں کیلئے آسان ٹیکس نظام لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کیلئے اردو میں ایک صفحے پر مشتمل آسان ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کرایا جائے ،ٹیکس ریٹرن جمع کروانے والے تاجروں کو فرض شناس ٹیکس گزار\\\\\\\" کی شیلڈ یا پلیٹ دی جائے ،ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کو ایف بی آر ہراساں نہ کرے ،5.1فیصد کم از کم ٹرن اوور ٹیکس کا اطلاق ختم کیا جائے ،سپر ٹیکس فوری ختم اور سیلز ٹیکس سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے ،آسان ٹیکس اسکیم اختیار کرنے والے تاجروں کا آڈٹ نہ کیا جائے۔۔
اورجائیداد اور گاڑیوں کے بارے میں بلاوجہ پوچھ گچھ نہ کی جائے ، ،نان فائلرز کو مرحلہ وار جرمانوں کے بعد دکان سیل کرنے کا نظام متعارف کرانے کی تجویزایف بی آر کو آسان ٹیکس اسکیم کامیاب بنانے کا ہدف دیا جائے ،جیولرز کیلئے الگ الگ کیٹگریز اور آسان نظام متعارف کرایا جائے ،شرح سود، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے ،موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز کم اور آئی ٹی سیکٹر کو سہولیات دی جائیں،ایف بی آر کے چھاپوں، گرفتاریوں اور لامحدود اختیارات کو محدود کیا جائے ،عید کے بعد لاک ڈاؤن ختم اور کاروباری سرگرمیاں مکمل بحال کی جائیں ، ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان خواجہ شاہد رزاق سکہ، چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحادشیخ حبیب، صدر صوبہ پنجاب اور صدر انجمن تاجران رجسٹرڈ راولپنڈی شرجیل میر، شرافت علی مبارک صدر مرکزی تنظیم تاجران صوبہ خیبر پختون خواہ و دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔، انکا کہنا تھا کہ20 کروڑ سالانہ ٹرن اوور تک کے تاجروں کیلئے آسان اور سادہ ٹیکس سکیم لائی جائے ، نئے اور پرانے فائلرز کو بھی آسان ٹیکس سکیم میں شامل ہونے کا اختیار دیا جائے ۔