اٹک، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

اٹک، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

اٹک (اے پی پی )نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق۔اٹک شہر میں واقع پاشا پٹرولیم کے۔۔۔

 بیک سائیڈ واقع رینٹ کار اڈہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں 43 سالہ راشد اقبال ولد محمد اقبال کے چہرے اور گردن پر گولیاں لگیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں