پشاور، چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان ،گاڑی برآمد
پشاور(آئی این پی )تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان اور۔۔۔
واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمدکرلی عید کے روز تھانہ سٹی کی حدود میں ایک مکینک کی دکان میں چوری کی واردات کا کامیاب سراغ لگا کر پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مصدق نے رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ نامعلوم چور اس کی دکان کے تالے توڑ کر دو عدد سوزوکی انجن، گئر باکسز اور گاڑیوں کی مرمت میں استعمال ہونے والے دیگر قیمتی پارٹس چوری کرکے فرار ہوگئے تھے ۔