اسلام آباد میں صفائی آپریشن کارکردگی 100 فیصد

 اسلام آباد میں صفائی آپریشن کارکردگی 100 فیصد

تمام ایریاز سے ملنے والی شکایات پر 100 فیصد ریسپونس ریٹ، بیگ لاک صفر ہوگیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) عیدالاضحی کا آخری روز، اسلام آباد میں صفائی آپریشن کارکردگی 100 فیصد رہی، عید الاضحی کے پہلے ، دوسرے اور تیسرے روز ملنے والی تمام شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا۔ تمام ایریاز سے ملنے والی شکایات پر 100 فیصد ریسپونس ریٹ، بیگ لاک صفر ہوگیا۔ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ عید کے پہلے روز 324، دوسرے روز 208 جبکہ تیسرے دن 6 شکایات موصول ہوئیں، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تمام 538 شکایات پر فی الفور ایکشن یقینی بنایا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تمام افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ اپنوں کے ساتھ عید چھوڑ کر تمام افسران و اہلکار فیلڈ میں موجود رہے ۔1334 ہیلپ لائن پر ملنے والی شکایت پر ایکشن کے بعد شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا گیا، عرفان میمن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش رہی کہ شہر میں کسی بھی مقام پر کوئی آلائش باقی نہ رہے ۔ تمام خندقوں کے بھرنے کے بعد عرق گلاب کی چھڑکائو کای گیا تاکہ بدبو باقی نہ رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں