یومِ تکبیر ،ریلوے ورکر یونین،مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام تقریب

یومِ تکبیر ،ریلوے ورکر یونین،مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام تقریب

پوری قوم ہر مشکل وقت میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،مقررین کا خطاب

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار ) یومِ تکبیر کے حوالے سے ریلوے ورکر یونین اور مزدور تنظیموں کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ریلوے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ 28مئی کا دن پاکستان اور مسلم اُمہ کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔ کیونکہ اس دن پاکستان نے کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے نہ صرف دنیا کی ساتویں بلکہ مسلم دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے میں ذوالفقار علی بھٹو اور ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، پاکستانی قوم نے بھوک، افلاس اور بے شمار مشکلا ت کا سامنا کر تے ہوئے ملک کو دفاعی لحاظ سے ناقابلِ تسخیر بنایا تاکہ آنے والی نسلیں محفوظ رہ سکیں اور پاکستان ہر قسم کی دشمن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے قابل ہو۔ دفاع اور ایٹمی اثاثوں کی حفاظت افواجِ پاکستان کی ذمہ داری ہے اور پوری قوم ہر مشکل وقت میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں