کوہاٹ ،بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
کوہاٹ (این این آئی) کوہاٹ کے شہری علاقے جنگل خیل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بھائی نے۔۔۔
اپنے ہی بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ایک علیحدہ واقعے میں نامعلوم راہزنوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مال مویشی کے ایک بیوپاری کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ شام شہری علاقہ جنگل خیل میں گھمکول کیمپ برائے افغان مہاجرین کے قریب ایک بھائی نے اپنے بھائی عبداللہ شنواری سکنہ جنگل خیل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دی گئی۔