کوہاٹ ، فائرنگ سے ایک شخص زخمی
کوہاٹ(آئی این پی )کوہاٹ کے علاقہ جنگل خیل بونہ شریف روڈ کے قریب سے فائرنگ کی وجہ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔۔
ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور زخمی ہونے والے شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کر دیا۔جہاں سے تشویشناک حالت میں پشاور ریفر کر دیا۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نوردین کے نام سے ہوئی۔