اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ،10 گرفتار
6 کارروائیوں میں 21لاکھ سے زائد مالیت کی 14.845کلوگرام منشیات برآمد
لاہور (این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،6 کاروائیوں کے دوران 3خواتین سمیت 10ملزمان گرفتار کر کے 21لاکھ سے زائد مالیت کی 14.845کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 745گرام آئس برآمد کر کے 3ملزمان گرفتار ،رنگ روڈ پشاور کے قریب خاتون کے قبضے سے 500گرام آئس برآمد کر کے ملزمہ گرفتار ، اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 6کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔ دیگر کارروائیوں میں سرنان ڈسٹرکٹ پشین میں ہوٹل کے قریب 2خواتین کے قبضے سے 4کلوگرام آئس برآمد ،اٹک کے قریب گاڑی سے 2.4کلوگرام چرس برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار ، ریلوے لائن روڈ پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔