معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، خواجہ سلمان رفیق

معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح، خواجہ سلمان رفیق

صوبائی وزیر صحت کا ہولی فیملی کا اچانک دورہ ،صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی ایمرجنسی میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ،ساجد نقوی سے تعزیت

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا ہولی فیملی ہسپتال کا اچانک دورہ اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو فوری بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کو بہتر اور بروقت طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ صوبائی وزیر کی پرچی کاؤنٹر پر شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام کو باعزت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے معیاری علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ادھر صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی سربراہ ملت جعفریہ پاکستان ساجدعلی نقوی سے ملاقات ہوئی۔ صوبائی وزیر نے علامہ سید ساجدعلی نقوی سے انکی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ صوبائی وزیر نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا مغفرت کی۔ ادھر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب ویژن کے تحت صوبہ بھر میں صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شاندار صفائی آپریشن مکمل کرکے ایک نئی مثال قائم کی ہے پنجاب کی صفائی مہم آج پوری دنیا میں اپنی ایک منفرد پہچان بنا چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں