اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل علی انور کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل  علی انور کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس کے کانسٹیبل علی انور کی نماز جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں سرکاری اعزاز کے ۔۔۔۔

ساتھ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل پولیس علی ناصر رضوی، پولیس کے سینئر افسران، جوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اسلام آباد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مرحوم کو سلامی پیش کی ، آئی جی نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں