سینیٹر روبینہ خالد سے چیئر پرسن سندھ کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کی ملاقات

سینیٹر روبینہ خالد سے چیئر پرسن سندھ کمیشن  آن دی سٹیٹس آف ویمن کی ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے چیئرپرسن سندھ کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن ایڈووکیٹ روبینہ امان بروہی نے ملاقات کی، خواتین مستحقین کی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے فروغ پر ۔۔۔۔

تبادلہ خیال کیا اور خواتین بینیفشریز کو درپیش مسائل کے مؤثر اور پائیدار حل کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاقِ رائے کیا۔ بی آئی ایس پی اور سندھ کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے ،وفاق اور تمام صوبائی کمیشنز کی سربراہان پر مشتمل گول میز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر بھی غور کیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں