واسا راولپنڈی ،تاریخ میں پہلی بار 250ملین کی ریکارڈ ریکوری

 واسا راولپنڈی ،تاریخ میں پہلی بار 250ملین کی ریکارڈ ریکوری

مینجمنٹ اور شکایات کے بروقت ازالے کے نظام میں بہتری لائی گئی ،ایم ڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)واسا راولپنڈی نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار 250 ملین روپے ریونیو ریکوری کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔ ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان نے کہا کہ ریونیو ریکوری آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کی گئی اور متعلقہ افسران کو وقتاً فوقتاً ضروری ہدایات جاری کی جاتی رہیں تاکہ مقررہ ہدف ہر صورت میں حاصل کیا جا سکے ۔ گزشتہ عرصے میں کمپلینٹ مینجمنٹ اور شکایات کے بروقت ازالے کے نظام میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے جس کے مثبت اثرات ریونیو ریکوری پر بھی سامنے آئے ہیں۔ شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور سروس ڈیلیوری میں بہتری کے باعث عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں بلوں کی ادائیگی کے رجحان میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ریونیو ڈائریکٹوریٹ نے جون کے مہینے میں غیر معمولی محنت کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران اتوار کے روز بھی دفاتر کھلے رکھ کر ریکوری مہم جاری رکھی گئی تاکہ مقررہ ہدف بروقت اور کامیابی سے مکمل کیا جا سکے ۔ شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی مؤثر سروس ڈیلیوری اور ادارے کے مالی استحکام کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں