کیئر پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک روزہ فلیگ شپ تقریب
پارٹنرز فار امپیکٹ کے تحت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کا اجلاس، مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق
اسلام آباد(دنیا رپورٹ )کیئر پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک روزہ فلیگ شپ تقریب مستقبل کی تعمیر کا عزم: باہمی تعاون سے پاکستان کے مستقبل کی تعمیر یقینی بنائیں کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ، نمایاں کارپوریٹ اداروں، نجی شعبے ، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں، مالیاتی اداروں اور سول سوسائٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد پاکستان کی اہم ترین ترقیاتی ترجیحات، بالخصوص موسمیاتی لچک اور خواتین کی اقتصادی خودمختاری کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔یہ تقریب مذاکرے اور شراکت داری کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوئی، جہاں پیچیدہ ترقیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکائنے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح اجتماعی کارروائی، اختراع، مالیاتی تعاون اور نجی شعبہ جات کی شمولیت کے ذریعے پاکستان بھر کی پسماندہ برادریوں کے لیے پائیدار حل کی تلاش کو تیز کیا جا سکتاہے ۔تقریب کے آغاز میں کیئر پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عادل شیراز نے ملک کے بدلتے ہوئے ترقیاتی منظر نامے میں کثیر شعبہ جاتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ پارٹنرز فار امپیکٹ کے تحت پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا ، مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق\'پارٹنرز فار امپیکٹ\' کے ذریعے ہم کیئر پاکستان میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں جو محض گفت و شنید سے آگے بڑھ کر عملی و اجتماعی اقدامات کی طرف جاتا ہے ۔