ایچ ای سی کمیٹی کی سفارشات پرعملدرآمد کیا جائے ،اسحاق ڈار
مجوزہ 2026 ریگولیٹری فریم ورک برائے قیام و ایکریڈیٹیشن اعلیٰ تعلیمی ادارہ جات کا جائزہ
اسلام آباد(وقائع نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام سے متعلق موجودہ رہنما اصولوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایچ ای سی کے مجوزہ 2026 ریگولیٹری فریم ورک برائے قیام و ایکریڈیٹیشن اعلیٰ تعلیمی ادارہ جات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بعض شعبوں میں مزید بہتری کے لیے سفارشات پیش کیں۔نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایچ ای سی کمیٹی کی سفارشات کو مجوزہ فریم ورک میں شامل کرکے نظرثانی شدہ مسودہ وزارتِ وفاقی تعلیم کو ارسال کرے ۔