دو منشیات سپلائرز گرفتار 3کلوچرس برآمد

  دو منشیات سپلائرز گرفتار 3کلوچرس برآمد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 380 گرام چرس برآمد کر لی۔

 ترجمان کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 700 گرام چرس برآمد کی جبکہ رتہ امرال پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1 کلو 680 گرام چرس برآمد کر لی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں