اراکینِ قومی اسمبلی کیلئے بعد از قانون سازی کی جانچ پر ورکشاپ کا آغاز

 اراکینِ قومی اسمبلی کیلئے بعد از قانون سازی کی جانچ پر ورکشاپ کا آغاز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وژن کے تحت پارلیمانی نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے ، شواہد پر مبنی قانون سازی کو فروغ دینے اور بعد از قانون سازی کی جانچ (پوسٹ لیجسلیٹو سکرُوٹنی) کو پارلیمانی عمل کا مؤثر حصہ بنانے کے لئے۔۔۔۔

 قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کی صدر رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کی قیادت میں اراکینِ قومی اسمبلی کے لیے بعد از قانون سازی کی جانچ پر دو روزہ ورکشاپ کا آغاز کر دیا ۔ورکشاپ میں اراکینِ قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، شائستہ خان، بابر نواز ، اختر بی بی، شاہ احد علی شاہ، شمائلہ رانا، مقداد علی ، صدف احسان، دانیال چودھری ، مخدوم زین اور نیلم کماری نے شرکت کی۔ اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ بعد از قانون سازی کی جانچ کا مؤثر نظام نہ صرف قانون سازی کے معیار کو بہتر بناتا ہے بلکہ پارلیمنٹ کے نگرانی کے کردار کو بھی مزید مضبوط اور مؤثر بناتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں