مردان میں پولیس سہولت مرکز عوام کے لیے تحفہ ،ڈی پی او
مردان(بیورورپورٹ) ڈی پی او مردان مسعود احمد نے کہا ہے کہ مردان میں قائم سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس سہولت مرکز عوام کے لیے ایک اہم تحفہ ہے ، جہاں شہریوں کو بہترین ماحول میں 19 مختلف پولیس خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔
میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے مردان کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے ، جس سے جرائم کی روک تھام، نگرانی کے نظام اور تفتیشی عمل کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔