ڈی آئی جی لا کا اردل روم ،پولیس افسروں کے مسائل سنے

ڈی آئی جی لا کا اردل روم ،پولیس افسروں کے مسائل سنے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر محمد عتیق طاہرنے اسلام آبادپولیس کے افسران و جوانوں کو درپیش محکمانہ اور ذاتی نوعیت کے مسائل کے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر حل کو یقینی بنانے کیلئے اردل روم کا انعقاد کیا ۔

 اردل روم میں پولیس افسران و جوانوں نے ذاتی اور سرکاری نوعیت کے مسائل کے سامنے رکھے ، ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر نے سنگین نوعیت کے معاملات پر متعلقہ پولیس افسران کو از سر نو انکوائریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔،جبکہ پولیس افسران و جوانوں کے باقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے ،اس موقع پر ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر نے کہا کہ افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں جن میں رہائش ، بہترین طبی سہولیات اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا شامل ہیں، انہوں نے افسران و جوانوں سے مخاطب ہوتے ہوکر کہا کہ آپ کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو میر ے دفتر کادروازہ آپ کے لئے ہمیشہ کھلا ہے ، ہم سب نے مل کر اس شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں