راولپنڈی کی ٹیم نے ٹیکن ٹیگ 1ٹورنامنٹ کی چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
راولپنڈی کی ٹیم نے ٹیکن ٹیگ 1ٹورنامنٹ کی چیمپئن شپ اپنے نام کر لیپشاور کی ٹیم رنر اپ رہی ، آرگنائزر ثاقب نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ،انعامات تقسیم کئے
راولپنڈی(دنیا رپورٹ ) کنگ آف آئر ن فسٹ ٹیکن ٹیگ 1 ٹورنامنٹ خطے بھر کے 32 بہترین کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز مقابلوں کے بعد کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس شاندار اور بڑے ایونٹ کا انعقاد مکمل طور پر مین آرگنائزر ثاقب کی زیر نگرانی کیا گیا۔ٹورنامنٹ کے کڑے اور سخت مقابلوں کے بعد راولپنڈی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل جیتا اور چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کی قیادت ٹیم لیڈر عدیل کر رہے تھے ، سکواڈ کے دیگر اسٹار کھلاڑیوں میں شرجیل، ضیاء ، اسماعیل، شکیل، وقاص اور اویس شامل تھے ۔ انعامات تقسیم کرنے کی مرکزی تقریب کے دوران، آرگنائزر ثاقب نے فاتح راولپنڈی سکواڈ کو چیمپئن شپ کی شیلڈ پیش کی۔ انفرادی کارکردگی کی بنیاد پر، شرجیل کو ٹورنامنٹ کے دوسرے بہترین کھلاڑی کے طور پر شاندار کارکردگی دکھانے پر شیلڈ سے نوازا گیا۔ ٹورنامنٹ میں رنر اپ (دوسری پوزیشن) کی پوزیشن پشاور کی ٹیم کے حصے میں آئی ، ٹیم کی قیادت ٹیم لیڈر شہروز کر رہے تھے ۔