ڈی جی سیف سٹی کی زیر صدارت اجلاس، آپریشنل امور ،تعیناتیوں کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک ہارون جوئیہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، آپریشنل امور اور سٹاف کی تعیناتیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس کے دوران مختلف شعبہ جات کی کارکردگی کا باریک بینی سے معائنہ کیا گیا اور موجودہ نظام میں موجود بہتری کے قابل پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔، ڈی جی سیف سٹی نے ہدایت کی کہ سٹاف کی تعیناتی ان کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جائے تاکہ ہر اہلکار اپنی ذمہ داریاں زیادہ موثر اور ذمہ دارانہ انداز میں سرانجام دے ۔