اسلام آباد ،سرچ آپریشنز ،6مشکوک افراد ،25موٹر سائیکل تھانے بند

اسلام آباد ،سرچ آپریشنز ،6مشکوک افراد ،25موٹر سائیکل تھانے بند

338 افراد، 179گھروں، آٹھ ہوٹلوں ،217موٹر سائیکلوں اور 73 گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈسرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا کی سپر ویژن میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے ۔ سرچ آپریشن کے دوران 338 افراد، 179گھروں، آٹھ ہوٹلوں، 46 دکانیں،217 موٹر سائیکلوں اور 73 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے چھ مشکوک افراد اور 25 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں