مردان پولیس اور تعلیمی بورڈ کے مابین معاہدہ شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائیگی

مردان پولیس اور تعلیمی بورڈ کے مابین معاہدہ   شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائیگی

مردان(نمائندہ دنیا )مردان پولیس اور تعلیمی بورڈ کے مابین پولیس شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یادداشت ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے۔

 اس سلسلے میں ڈی پی او آفس مردان میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی۔معاہدے پر مردان پولیس کی جانب سے ڈی پی او مسعود احمد جبکہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے چیئرمین پروفیسر جہانزیب خان نے دستخط کیے ۔ معاہدے کے تحت مردان، صوابی اور نوشہرہ کے پولیس شہداء کے بچوں کو میٹرک، ایف اے اور ایف ایس سی کی سطح پر مکمل مفت تعلیم دی جائے گی اور ان سے کسی بھی قسم کی امتحانی یا تعلیمی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں