اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن ،9 ملزم گرفتار

 اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن ،9 ملزم گرفتار

1کروڑ 42لاکھ روپے کی55کلومنشیات برآمد ،مقدمات درج

راولپنڈی (آئی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن ، 8کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر کے 1کروڑ 42لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.406 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 456 گرام چرس ، کراچی ایئر رپورٹ سے جدہ جانے والے پارسل میں موجود 50تھیلیوں میں چھپائی گئی 1.750کلو گرام گراس آئس، سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 13.2 کلو گرام چرس ، دمہ پھاٹک اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 6کلو گرام چرس ، انڈس ہائی وے کوہاٹ کے قریب گاڑی سے 8کلو گرام ہیروئن ، راولپنڈی کے قریب گاڑی سے 7.2کلو گرام چرس ، بہاولپور روڈ ڈسٹرکٹ سرگودھا کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 6کلو گرام چرس، ریس کورس گراؤنڈ کراچی کے قریب ملزم کے قبضے سے 4.8کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔ مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں